گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کی مسلسل عدم پیشی پر گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) برہم ہو گئی۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں ہوئی۔ مسلسل عدم پیشی پر عدالت رانا ثناء کے وکلا پر برہم ہوگئی اور 25 جولائی کو رانا ثناء اللہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس ملزم رانا ثناء کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے رانا ثناء کے ضمانتی کو بھی25 جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔
رانا ثناء کی مسلسل عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت برہم، بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس
Jul 19, 2023