حکم امتناعی واپس:ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو عمران کیخلاف سائفر تحقیقات کی اجازت دیدی

Jul 19, 2023

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو سائفر تحقیقات کی اجاز ت دیدی۔ عدالت نے سائفر تحقیقات روکنے کے لئے وفاقی حکومت کی اپیل پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ سروس ایکٹ 1923ء کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، وفاقی حکومت نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوے ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا، ایف آئی اے نے عمران خان کو 30 نومبر کو طلبی کا نوٹس دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حقائق چھپا کر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیے اور سنے بغیر یکطرفہ ایف آئی اے نوٹس پر عمل درآمد معطل کر دیا۔ عدالت کے اس فیصلے سے ایف آئی اے کی تفتیش رک گئی۔

مزیدخبریں