کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے78 پیسے بڑھ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر279.26 روپے تھا جو منگل کو 283.04 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی منگل کو ڈالر 290روپے پر بند ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں منگل کوسونے کی فی اونس قیمت10ڈالرز اضافہ سے1967ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت6200روپے بڑھ کر 2لاکھ21ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 5316 روپے کی تیزی سے 1لاکھ 89ہزار 472روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
انٹر بنک میں ڈالر 3.78 ‘ سونا 6200 روپے تولہ مہنگا
Jul 19, 2023