پنجاب سے 100قومی، 200صوبائی نشستیں پکی، کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرینگے: رانا ثنا

گوجرانوالہ‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے، پاکستان کی عوام نے فتنہ خان کی اہلیت دیکھ لی ہے اس نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا تھا۔ ان خیالات کا وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر انرجی خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق ممبران پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ، قیصر سندھو، سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر اخلاق احمد بٹ، محمد شعیب بٹ کے ہمراہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان واپس آکر چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گے اور انکی قیادت میں 2014ء کی طرح پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے، انشاء اللہ۔ ملک میں سرمایہ کاری ہوگی اور وطن عزیز ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے لنک وزیر اعظم شہباز شریف کا گوجرانوالہ کیلئے تحفہ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے فتنہ خان اور اسکے حواریوں کا قانون کے مطابق احتساب ہو گا۔ مسلم لیگ ن شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے ملک کو بڑی مشکل سے ٹریک پر لانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور مسلم لیگ ن کا عزم ہے کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ مزید براں رانا ثناء اﷲ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو گی یا نااہلی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ سزا الیکشن سے پہلے ہو گی یا بعد میں معلوم نہیں۔ مردم شماری دوبارہ کرانے کیلئے سب کو متفق ہونا پڑے گا۔ نواز شریف کی واپسی کا دوبارہ اعلان ہو گا ابھی حتمی تاریخ نہیں۔ شیخ رشید کو گرفتار کر کے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔ جو 9 مئی واقعات میں ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی سو اور صوبائی اسمبلی کی دو سو سیٹیں پکی ہیں۔ دہشتگرد کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے۔ افغان حکومت روکنا نہیں چاہتی یا صلاحیت نہیں‘ یہ سوال موجود ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ ا لزامات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر بھی ہیں، فیصلہ عدلیہ نے کرنا ہے۔ ایک سو 90 ملین پاؤنڈز واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہو گا۔ موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہو گی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت نیشنل کائونٹر وائلنٹ ایکسٹریم ازم پالیسی2023  ء کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے  انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ  نے کہا کہ انتہاپسندی کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ہمیں انتہا پرست ایجنڈوں کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہو گی، جب تک عوام اور تمام سٹیک ہولڈرز اس پالیسی پر متفق نہ ہوں گے اس پالیسی کا اطلاق ممکن نہ ہو گا۔ ڈی جی نیکٹا کی جانب سے اجلاس کو پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزید براں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا تاکہ سرحد پار جرائم کا بہتر طریقے سے انسداد کیا جا سکے۔ اٹلی کے سفیر نے یونان کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، اس میں ملوث ملزمان سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ یورپی ممالک کو چاہئے کہ غیر قانونی طور پر گئے لوگوں کو ہرگز پناہ نہ دیں بلکہ ان کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے، تاکہ یہ لوگ باقی لوگوں کیلئے باعث تقویت نہ بنیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...