لاجسٹک انڈسٹری کی بہتری اور ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے:بلال الرحمن

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سمارٹ لاجسٹک معیشت کی بنیاد ہے ،ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لیے لاجسٹک انڈسٹری کی بہتری اور ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے ،حکومت کو لاجسٹک انڈسٹری سے اربوں کا ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن اس شعبے کوکوئی ریلیف اور مراعات حاصل نہیں ہے۔ چیئرمین پیففا بلال الرحمن کی زیر صدارت پاکستان کی لاجسٹک انڈسٹری کی بہتری اور ترقی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ائیر لائنز کے ریجنل ہیڈ زاور ملک بھر سے پیففاممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن