نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ ہدایات جاری

راولپنڈی  میں شدید بارش: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو  ضروری ہدایات جاری کر دیں.محسن نقوی کا شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کا حکم,  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائیں۔محسن نقوی

بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ نالہ لئی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن