سٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس 45ہزار کی فنسیاتی حد عبور کرگیا

Jul 19, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کاروبار حصص اتارچڑھائو کے بعد منفی زون میں بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کے مقابلے میں19فیصد کم ہوگیاتاہم کاروباری مندی کے باوجود مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں3ارب75کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔منگل کو مارکیٹ میں کاروبار کی شروعات مثبت زون میں ہوئی اورانڈیکس198 پوائنٹس تک بڑھ کر45240پوائنٹس تک پہنچا تاہم بعض ازاں اسمبلیوں کی تحلیل کی افواہوں نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا اور انہوں نے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت کی جس سے مثبت زون میں چلنے والی شیئرز مارکیٹ خسارے کی جانب چلی گئی تاہم 100انڈیکس45000کی سطح پر قائم رہا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب75کروڑ36لاکھ58ہزار 914روپے بڑھ کر68کھرب99ارب58 کروڑ40لاکھ 59 ہزار 78روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو7ارب روپے مالیت کے25کروڑ49لاکھ60ہزار 671حصص کے سودے ہوئے۔ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 332کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے117کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،193میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں