گال ٹیسٹ: سعود شکیل کی ناقابل شکست ڈبل سنچری، پاکستان 461رنز پر آئوٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گال ٹیسٹ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں461رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ سعود شکیل نے 208رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں پاکستان کے 461 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالئے ہیں، میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 135 رنز درکار ہیں۔نشان مدھوشکا 8 اور دیموتھ کرونا رتنے 6 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔گرین شرٹس نے تیسرے دن کا کھیل 221رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کیا تو قومی بیٹرز سری لنکن سپنرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی گری جو 83رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔  چھٹی وکٹ کی شراکت میں 177رنز بنے ۔ نعمان علی 25‘شاہین شاہ آفریدی 9‘نسیم شاہ 6‘ابرار احمد10رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نسیم شاہ نے 78گیندوں کا سامنا کیا  چھ رنز پر  بولڈ ہوگئے۔سعود شکیل نے 208 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 19 چوکے شامل تھے۔سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5 اور جے سوریا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔آج میچ کا چوتھا دن ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن