وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ گولڑہ موڑ، پشاور روڈ پر دیوار گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے بارش کے سبب انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا راولپنڈی میں دیوار گرنے سے ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
Jul 19, 2023 | 13:59