سری لنکن بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام، پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف

سری لنکن بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے، پاکستان کو گال ٹیسٹ جیتنے کے لیے محض 131 رنز کا ہدف دیا. میزبان ٹیم گرتے پڑتے 279 رنز تک ہی پہنچ پائی۔سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی.دھننجایا ڈی سلوا 82 اور مدھوشنکا 52 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے. نعمان علی نے3، ابرار احمد، آغا سلمان اور شاہین آفریدی نے 2، 2 سری لنکن پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے لیے آثار کچھ بہتر دکھائی نہیں دیتے، چائے کے وقفے تک میزبان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے تاہم آخری سیشن میں پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہو گئی.سری لنکن بیٹرز گال ٹیسٹ کے چوتھے روز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہے، اوپنر نشان مدوشاکا نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ کو کچھ سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم 52 کے اسکور پر وہ بھی نعمان عالی ہاتھوں‌ پویلین لوٹ گئے۔ڈیموتھ کرونا رتنے 20، کوشل مینڈس 18 اور اینجلو میتھیوز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت دنیش چندی مل 10 اور دھننجایا ڈی سلوا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔لیفٹ آرم اسپنر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض اب تک تین وکٹنیں اپنے نام کی ہیں، سری لنکا نے آخری اطلاعات تک چار وکٹیں کھو کر 113 رنز بنا لیے تھے جبکہ اسے 149 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اب بھی 36 رنز کی ضررت ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی 79 رنز پر دوسری وکٹ گری تھی جب کوشل مینڈس کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا، گال ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پر ہی ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کرونا رتنے کو آغا سلمان کی مدد سے چلتا کیا۔چوتھے دن میزبان سری لنکا نے 14 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے اننگز کی شروعات کی اور دونوں بیٹرز نے احتیاط سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانا شروع کیا، تاہم 20 کے انفرادی اسکور پر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو کرونارتنے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ کل گال ٹیسٹ کے تیسرے دن مرد بحران سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوا تھا اور سری لنکا کی برتری ختم ہوگئی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن