لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 2لاکھ 89 ہزار 102 شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرجرمانے کئے ہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لائن لین سب سے آگیایک لاکھ 61 ہزار 251 وائلیٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے گزشہ پندرہ دنوں میں2437 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے 14564 وایلیٹرز کیخلاف کاروائی کی گئیں۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا ہے کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر پرمٹ گاڑیوں ڈرایئونگ کرنے والے 218 وایئلیٹرز کو چالان کئے گئے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ‘15روز میں2لاکھ 89 ہزار 102 شہریوں کو جرمانہ
Jul 19, 2024