لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے یوم عاشور کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں، زخمی عزادارن اور زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کوفراہم کی گئی بر وقت اور بہترین طبی امداد کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کو بلا تعطل خدمت خلق پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹرز و نرسنگ انتظامیہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔پروفیسر الفرید ظفر نے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں اور عاشورہ کے روز آنے والے مریضوں کی بھی خیریت دریافت کی نیز فارمیسی میں ادویات کے ریکارڈ کی پڑتال کی۔
عاشورہ: بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر پرنسپل جنرل ہسپتال کاطبی عملے کو خراج تحسین
Jul 19, 2024