لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں انویسٹی گیشن ونگ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔زیرِ تفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کے حوالے سے پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے زیر ِتفتیش مقدمات اور پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس بروقت کلیئر نہ کروانے پرڈی ایس پیزانویسٹی گیشن ڈیفنس اور کاہنہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے جواب طلبی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ریکارڈ کی تکمیل، روڈ پینڈنسی کے خاتمہ، عدم پتہ اور قابل اخراج مقدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں عدم دلچسپی کسی صورت قابل قبول نہیں۔