لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر، ارکان امن کمیٹیوں، منتظمین عزاداری جلوس و مجالس، کمیونٹی لیڈرز نے پنجاب پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی، پنجاب پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس، 10700 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی، عشرہ محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج، رینجز، سکیورٹی ایجنسیز کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، تمام آر پی اوز،سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران کی کارکردگی شاندار رہی، پنجاب بھر میں حالات مجموعی طور پرپْرامن رہے، جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر پنجاب پولیس کے تمام فیلڈ یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، شہریوں، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکر گذارہیں، آئی جی پنجاب نے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔