اسلامی سکالر ڈاکٹر سعادت علی اسد صوفی مجلس عمل کے صدر منتخب  

Jul 19, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر ) صوفی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمود فریدالدین کی زیرصدارت تنظیم کے اجلاس میں صوفی ازم کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دینے والیاسلامی سکالر ڈاکٹر سعادت علی اسد کو صوفی مجلس عمل کا مرکزی صدر منتخب کیاگیا۔اس موقع پر صوفی مجلس عمل کے سربراہ پیر محمود فریدالدین نے اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سعادت علی اسد صوفیاء  کے پاکستان میں انتہاپسندسوچ کا خاتمہ اور امن وبھائی چارہ کوفروغ دینے کیلئے صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کریں گے صوفی مجلس عمل کیساتھ ملکراستحکام پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کریں گے اور اولیائے کرام کی تعلیمات کواجاگرکریں گے اس موقع پرڈاکٹر سعادت علی اسد نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے مثبت اور صوفی سوچ رکھنے والوں کو صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گیاوراتحاد امت کیلئے اپنا کرداراداکریںگے ۔

مزیدخبریں