فچ کی پیشگوئی سے مقامی وبیرونی سرمایہ کارمحتاط ہو جائینگے:چودھری امانت بشیر  

Jul 19, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی پیشگوئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور کمزور معیشت کی وجہ آج عالمی ادارے پاکستان کے حوالے سے مرضی کے بیانات داغ رہے ہیں ، بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی فچ کی جانب سے پیشگوئی سے نہ صرف بیرونی سرمایہ کار بلکہ مقامی سرمایہ کار بھی محتاط ہو جائیں گے جس سے معیشت کا تحرک ختم ہو جائے گا۔اگر سیاسی جماعتوںنے اب بھی اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔ انہوںنے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کا ہماری معیشت پر بہت زیادہ دبائو ہے۔ آنے والے دنوں میں احتجاجی مظاہروں کا ماحول بن رہا ہے جو معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں