لاہور(کامرس رپورٹر) چینی فوٹو وولٹک کمپنی ٹونگ وئی نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے ذریعے پاکستان میں اپنی جدید شمسی توانائی کی مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں ٹونگ وئی نے اپنی TNC-G12/G12R سیریز کے جدید ماڈیولز کو صارفین کے سامنے باقاعدہ طور پر پیش کیا گیا، اس موقع پر کی جدید PV ٹیکنالوجی کے حامل مصنوعات کے نمایاں فیچرز اور سہولیات کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر اے ای (AE) سولر الٹرنیٹیو انرجی کے سی ای او رانا ایبس نے Tongwei ماڈیولز اور پاکستانی مارکیٹ کے درمیان مضبوط مطابقت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل یہ مصنوعات کم لاگت میں صارفین کواعلی کارکردگی کے نتائج فراہم کریں گی۔ Tongwei مصنوعات پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز کریں گی۔سی رائٹ انرجی کے سیلز ڈائریکٹر فیصل باوانی نے کہا کہ ٹونگ وئی کی اعلیٰ کارکردگی والے ماڈیولز کے لیے مضبوط پیداواری صلاحیت تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی طلب کو پورا کر سکتی ہے۔