لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،سری لنکن پولیس کے مطابق 41سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا،پولیس کا بتانا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2بچوں کیساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی،سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔