ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں مالی معاملات پر آئی سی سی بورڈ ممبران ناراض

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ ممبران ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے معاملات پر ناراض ہیں، ورلڈکپ کے مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات ہونگے، امریکہ میں ورلڈکپ میچز کیلئے 2کروڑ ڈالرز کی اضافی رقم لی گئی تھی اور یہاں میچز کرانے کیلئے آئی سی سی نے ایک علیحدہ آزاد کمپنی قائم کی تھی،کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی،ایک بورڈ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلئے بطور لون طلب کی گئی تھی۔امریکہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچز کیلئے ساڑھے 4کروڑ ڈالرز کا بجٹ رکھا گیا تھا، ڈیڑھ کروڑ ڈالرز آپریشن اور 3کروڑ ڈالرز نسائو سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے مختص تھے،آئی سی سی بورڈ ممبران ہوشربا بجٹ پر بھی ناراض ہیں، ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز میں خالی سٹیڈیم اور خراب پچوں پر بھی سوالات ہوں گے،انڈین براڈکاسٹ مارکیٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز میں صبح کے وقت میچز رکھے گئے، ورلڈ کپ کا مین ہوسٹ ویسٹ انڈیز تھا اور بورڈ میٹنگ پر ویسٹ انڈیز سے سوالات ہوں گے، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی میں روابط کا فقدان رہا۔ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 167 ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن