دھرنا بجلی و گیس ، ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہوگا:لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی و گیس ٹیرف اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہوگا۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں،حکمرانوں نے غریبوں کے چولہے بجھا دیے، غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، مہنگائی غربت نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن