لاہور (خصوصی نامہ نگار)اہل لاہور کو معیاری سیروتفریح فراہم کرنے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی گریٹر اقبال باغ اور جیلانی باغ میں جدید فن لینڈز بنائے گا۔آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ان فن لینڈز میں شہریوں کیلئے عالمی معیار کے جھولے لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پی ایچ اے کی جانب سے ملکہ کوہسار مری میں زیر تعمیر بوٹینیکل گارڈن میں بھی تفریحی مقامات بنائے جائیںگے۔ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے فن لینڈز بنانے کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فن لینڈز بنانے کے لیے تعمیری کام رواں سال ہی شروع کر دیا جائے گا۔