لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم عاشور پر کہا کہ عاشورہ کا مقدس اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور آزمائشوں پرثابت قدم رہنے کا درس دیا، اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی ، حق و صداقت کی خاطر اہل بیت اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش فرمایا۔ میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشان مثال قائم کی۔ شہدائے کربلا کا لازوال پیغام آج بھی ہمارے ساتھ گونجتا ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔