لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ درباریزید میں سیدہ زینب ؓ نے ظالم اور قاتل حکمرانوں کے سامنے جوکلمہ حق بلند کیا اوریزید ملعون کو اس کے دربار میں آئینہ دکھایا۔خواتین معصومین کربلا سے حق گوئی کا سبق حاصل کریں۔ سیدہ زینبؓ نے حسینیت اور مصطفوی فکر کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک گیر انعقاد پذیر’’پیغام امام حسین ؓ کانفرنسز‘‘ کے سلسلے میں شکر گڑھ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ زینب بنت علی نے شب عاشور یزید ملعون کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا جس کا مفہوم ہے۔ انسانیت کا ضمیر جھنجوڑ دینے والے ان کلمات کالعنت کے مستحق یزید پر کچھ اثر نہ ہوا۔