لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت لاہور کے علما کرام کا اہم اجلاس رابطتہ المدارس کے دفتر منصورہ میں منعقد ہوا، علما ء نے 26جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اجلاس میں مولانا عبد المالک،مولانا فضل اکبر،قاری وقار احمد چترالی،مولانا شیر عباس، مولانا عبید الرحمان بدر،مولانا سبیل احمد،مولانا عبد الرحیم شاہ،مولان شکیل احمد،مولانا عمر فاروق، محمد فاروق چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ علماء کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ملک و قوم کو درپیش مسائل نے پر طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔کسی کو بھی سکھ کا سانس میسر نہیں۔ملکی حالات دن بدن ابتر ہو تے چلے جا رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرمہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف 26جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے اور بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔ اس دھرنے میں خواتین سمیت بچے، بوڑھے،نوجوان غرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شریک ہو گا۔
علما ء کا 26جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان
Jul 19, 2024