لاہور( خصوصی نامہ نگار )سالانہ عظمت اہل بیت و شہادت حضرت امام حسین کانفرنس جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ لاہور میں مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری، نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدا رت میں ہوئی۔ کانفرنس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیرآزاد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا شبیراحمد عثمانی، مولانا احسا ن اللہ صدیقی، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا شاہد عمران عارفی، قاری اکمل الحسن نور، مولا نا محمد قاسم گجرودیگر علماء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت امام حسین کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اہلبیت کے ساتھ بغض و عناد ارکھنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آپ کے عمل و کردار سے ہر آنیوالے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔