پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کا دوسرا ماہانہ اجلاس 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں کروڑوں روپوں کی کرپشن میں ملوث 500-450 ملازمین کی نشان دہی کرلی جلد سامنے لائے جائیں گے۔ کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے خود کرپشن میں ملوث نکلے۔یہ بات صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گلبرگ میں منعقدہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کا ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پرائمری ہیلتھ فیسلیٹیز، فیملی پلاننگ، حفاظتی ٹیکہ جات مہم، ہیپاٹائیٹس، ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبہ بھر کے بنیادی و دیہی مراکز صحت میں 93 فیصد میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی اگست تک مکمل ہو جائے گی۔ہیلتھ  ریفارمز کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا 93 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے جس پر محکمہ صحت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ای پیپر دی نیشن