امریکی صدر جوبائیڈن کرونا کا شکار ، انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں 

Jul 19, 2024

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کے صدر جوبائیڈن دوسری بار کرونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے 81سالہ صدر جوبائیڈن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں ترک کر دی ہیں، توقع کی جا رہی تھی کہ جوبائیڈن آج رات لاس ویگاس میں گروپ کی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس نے امریکی صدر جوبائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے، صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، امریکی صدر 2022 میں بھی کرونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پارٹی رہنمائوں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب امریکہ کی ڈیموکریٹ جماعت نے صدر جوبائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے، جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کیلئے ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا۔

مزیدخبریں