بیلجیئم فٹبال فیڈریشن کا اسرائیل کیخلاف میچ کی میزبانی سے انکار 

Jul 19, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سکیورٹی خدشات کے باعث بیلجیئم فٹبال فیڈریشن نے اسرائیل کیخلاف میچ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔بیلجیئم فٹ بال فیڈریشن نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل کیخلاف 6ستمبر کو ہونے والے نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہیں کی جائیگی، برسلز کی مقامی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ میچ کنگ باڈوئن سٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائیگا کیونکہ اس سے مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں۔ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے منسلک تنا کی وجہ سے حکام نے برسلز میں انتہائی خطرے والے میچ کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا جس کے بعد بیلجیئم کے دیگر شہروں نے بھی میچ کی میزبانی سے انکار کر دیا جبکہ برسلز شہر کو ابھی تک نامزد نہیں کیا گیا، فرانس، اٹلی، بیلجیئم اور اسرائیل ایک ہی نیشنز لیگ گروپ اے ٹو سے وابستہ ہیں۔

مزیدخبریں