جسٹس (ر) مقبول باقر کی حامی بھرنے کے بعد ایڈہاک جج بننے سے معذرت  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بنے سے معذرت کی۔ انہوں نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی  حامی بھری تھی لیکن پر اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کر لی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج نامزد  کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ان سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن