دنیا بھر میں کرونا کیسز اور  اموات میں اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور کرونا وائرس سے  ہونے والی اموات میں اضافہ ہونے لگا۔قومی ادارہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان کا کہنا ہے پاکستان میں کرونا کیسز  میں اضافہ نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ اب صرف سرجری کرانے والے مریضوں کیکییجاتے ہیں اور ملک  کی زیادہ  تر  ا?بادی کو  کورونا  ویکسین لگ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن