لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ انسداد دہشت گردی کورٹ نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزم جیل میں قید ہے پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔