اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں بشریٰ کو بھی باضابطہ ملزمہ نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران حاصل شواہد کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نیب ٹیم تفتیش مکمل کر کے رپورٹ بھیجے گی۔