واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا۔ 17 سالہ کائی ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سٹیج پر تقریر کی جہاں ان کے دادا ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کائی ٹرمپ نے کہا میرے نزدیک ٹرمپ ایک عام سے دادا ہیں جو ہمیں ہمارے والدین کے نہ ہونے پر ٹافیاں اور سوڈا دیتے ہیں، وہ ہمیشہ جاننا چاہتا ہیں ہم سکول میں کیسی پڑھائی کر رہے ہیں۔کائی ٹرمپ کا کہنا تھا دادا مجھے سکول کے دوران فون کر کے مجھ سے میرے پسندیدہ کھیل گالف کے بارے میں پوچھتے ہیں، مجھے ان کو بتانا پڑتا تھا میں سکول میں ہوں اور میں آپ کو بعد میں فون کروں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے کہا ہفتے کو میں حیران رہ گئی جب میں نے سنا میرے دادا کو گولی مار دی گئی ہے، میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی وہ ٹھیک ہیں، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔