برطانیہ میں کرونا سے نامناسب طریقے سے نمٹا گیا، اموات زیادہ ہوئیں، انکوائری رپورٹ

Jul 19, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں بیرونس ہیلیٹ کی تیار کردہ کرونا انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میںکرونا وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے پر زائد اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا کے باعث اور اس وباء سے نامناسب طریقے سے نمٹنے پر معاشی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق جس وقت کرونا آیا تمام کاوشیں انفلوئنزا روکنے کی بجائے اس کے متاثرین سے نمٹنے پر تھیں۔ برطانیہ نے کرونا کے وقت بعض ممالک کی طرح سخت سرحدی کنٹرول کی تقلید نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کرونا وائرس کا سراغ لگا کر روکنے کے اقدامات کی تقلید بھی نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا سے مارچ 2020ء سے مئی 2023ء تک تقریباً 227,000 اموات ہوئیں۔ بیرونس ہیلیٹ نے کہا مستقبل قریب میں تیزی سے پھیلنے والی ایک اور مہلک وبا آ سکتی ہے۔ برطانیہ میں کرونا انکوائری رپورٹ کا حکم سابق وزیراعظم بورس جانسن نے جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں