مسقط: مسجد پر حملہ داعش نے کیا، پاکستانیوں کی میتیں پہنچ گئیں، ایک کی   تدفین

مسقط+ وزیرآباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+ این این آئی) مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہونے والے مسجد پر حملے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ عمانی سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا تھا۔ مارے جانے والے تینوں آپس میں بھائی اور تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ دریں اثنا مسقط میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئی ہیں۔ وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق مسقط عمان میں شہید ہونے والے نوجوان سلمان نواز کی میت آبائی علاقے وزیرآباد پہنچ کر نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔ شہید ہونے والا نوجوان دو ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں عمان کے شہر مسقط گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن