2 خودکشیاں، بیوی کے روٹھ کر  میکے جانے پر جان دے دی

گگو منڈی، بورے والا (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو ناچاقی پر 50 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔  گائوں231۔ ای بی کے  صدیق سندھیلہ نے تین شادیاں کی تھیں، دو کو طلاق جبکہ ایک بیوی روٹھ کر میکے چلے گئی تھی، متوفی9 بچوں کا باپ تھا۔ نواحی گائوں 231 ای بی میں عمر رسیدہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں231۔ ای بی کے رہائشی محمد صدیق سندھیلہ نے گزشتہ شب گلے میں پھندہ ڈال کر کھیتوں میں لگے ایک درخت کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے محمد صدیق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے بتایا گیا ہے کہ متوفی محمد صدیق نے تین شادیاں کی تھیں جس نے اپنی دو بیویوں کو طلاق دے دی تھی جبکہ موجودہ بیوی روٹھ کر میکے چلے گئی تھی، متوفی محمد صدیق نو بچوں کا باپ تھا۔ نواحی گائوں 231 ای بی میں عمر رسیدہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ صدیق نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خا تمہ کر دیا۔ پھندہ لگی نعش دیکھ کر اہلیان دیہہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ گگو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن