ایبٹ آباد: ماں نے 3 بچوں کے گلے کاٹ دیئے، ایک جاں بحق 

Jul 19, 2024

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد میں خاتون نے تیز دھار آلے سے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس کے نتیجہ میں بیٹا جاں بحق ہو گیا، یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ نواں میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ دیئے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نو سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ سات سال اور چار سال کی دو بیٹیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون بچوں کے ساتھ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، وقوعہ کے وقت خاتون کا شوہر موجود نہیں تھا، خاتون ذہنی مریضہ ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں