یوم عاشور  پر    صورت حال پر امن رہی، تمام مکاتب فکر کے تعاون کے مشکور ہیں،گورنر پنجاب 

Jul 19, 2024

      راولپنڈی (آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر  پنجاب سمیت  ملک بھر میں صورت حال پر امن رہی، تمام مکاتب فکر کے تعاون کے مشکور ہیں ۔تفصیل کے مطابق  گورنر پنجاب نے    فوارہ چوک راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کا دور ہ کیا  ۔انہوں نے  سیف سٹی اور کنٹرول روم  کے دورے  پر  سیکیورٹی معاملات پر اطمینان کا اظہار  کیا ۔گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں  ہیں ۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، سلیم حیدر  نے کہا ملک کو اس وقت بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے ،  امن کمیٹیوں نے یوم عاشور کے موقع پر انتہائی مثبت کردار ادا کیا ، گورنر پنجاب  نے کہا ملک بھر میں صورت حال پر امن رہی، تمام مکاتب فکر کے تعاون کے مشکور ہیں،  ہمیں اسی بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔سلیم حیدر  نے کہا آج یوم عاشور ہے، کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دونگا۔

مزیدخبریں