لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے19 جج پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کے ممبر سنڈیکٹ مقرر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی، جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجو کیشن، جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ، جسٹس شہباز علی رضوی بہائوالدین ذکر یا یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی کو یونیورسٹی آف لاء کالج ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی ، جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، جسٹس طارق سلیم شیح یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، جسٹس انوارالحق پنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی راولپنڈی کے ممبر سنڈیکٹ مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس شاہد کریم کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی، جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید کو ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، جسٹس جواد احسن کنیئرڈ کالج فار ویمن ممبرز بورڈ آف سٹڈیز مقرر، جسٹس چوہدری عابد عزیز فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد اورجسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹ کا ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے 19 ججز پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں ممبر سنڈیکٹ مقرر
Jul 19, 2024