لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشتگردی سے دل اتنا رنجیدہ ہوا کہ رات کو سو نہ سکا، افغان حکومت سے سوال ہے کہ خون کب تک بہے گا اگر پاکستان سے کوئی افغانستان میں دہشت گردی کرتا ہے تو ہمیں بتائیں اسے عبرتناک سزا دیں گے لیکن افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئیے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی بولے کہ محرم الحرام کے دوران پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہونے سیملک بھر میں امن و امان قائم ہوا، ان کاکہناتھاکہ پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جس کی بنیاد اپنا مسلک چھوڑو نہیں اپنا چھوڑو نہیں پر عمل کرکے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کر سکتے ہیں اور افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیاگیا اس پر سیاسی مذمتی بیان نہ کیا کیا یہ انسان نہیں ہیں، ان کاکہناتھاکہ جب فوج دہشت گردی و انتہا پسندی کیلئے لڑ سکتی ہے تو قومی لیڈران کیوں نہیں لڑ سکتے اور بے گناہ کوئی بھی ہو اس کا خون قیامت کے روز پکارے گا اس پر سوچنا ہوگا، ان کاکہناتھاکہ جب تک ملک کو دہشت گردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گااور افغان حکومت سے سوال ہے کہ خون کب تک بہے گا اگر پاکستان سے کوئی افغانستان میں دہشت گردی کرتا ہے تو ہمیں بتائیں۔