پنجاب بار کونسل، کیو سہولت پر رجسٹرڈ نہ ہونے والے وکلاء کے لائسنس معطل 

لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل نے کیو سہولت پر رجسٹریشن نہ کرانے والے وکلاء کے لائسنس معطل کر دئیے، معطل شدہ رجسٹریشن والے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ کیو سہولت پر رجسٹریشن نہ کروانے والے وکلاء الیکشن میں ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے۔ صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو وکلاء کی لسٹیں بھجوا دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن