شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے یوم عاشور کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے شاندار اقدامات اٹھانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رو نما نہ ہوا ہے ذوالجناح کے تمام جلوس پر امن طریقہ سے اپنے مقررہ وقت میں اختتام پذیر ہوئے ‘پنجاب حکومت کے موثر انتظامات کی بدولت پہلی بار موبائل سروس بحال رہی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد نہ کی گئی جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ نے بھی موثر اقدامات اٹھائے اور عزاداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں۔’’شہدائے کربلا‘‘کی لازوال قربانی اقوام عالم کیلئے امن کا پیغام ہے حضرت امام حسین ؓنے حق کی خاطر جان قربان کرنے کا درس دیا ہے جو قیامت تک ہر مسلمان کیلئے راہ ہدایت ہے’’حق کی خاطر سر تو کٹایا جاسکتا ہے لیکن جھکایا نہیں جاسکتا‘‘ باطل قوتیں چاہے کتنی بھی طاقت ور کیوں نہ ہوں جذبہ ایمانی اور سیرت حسینی ؓکا وار کرتے ہوئے یزیدیت کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے مٹایا جاسکتا ہے۔