ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک  فوج کے 2جوان سپرد خاک 

Jul 19, 2024

راولپنڈی(این این آئی)15اور 16جولائی کی درمیانی شب کری شموزئی ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد جاوید اقبال کو سپرد خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں