اسلام آباد (آئی این پی)ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی ) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے اور مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایشین ڈویلپمنٹ آٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد تک پہنچی۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہی۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔