کراچی(کامرس رپورٹر) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاؤ 60 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 470ڈالر کی سطح پر آگئی۔ ملک بھر میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی قیمت 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.50 روپے پر مستحکم رہی۔ لیکن انٹر بنک میں ڈالر 15 پیسے گھٹ کر 278.20 روپے رہ گیا۔