واقعہ کربلا ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا نام ہے :پیر رفیق احمد 

Jul 19, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہدائے کربلا کی یاد میں درگاہ حضرت ابوالبیان پر سالانہ مرکزی محفل شہدائے کربلا کاا نعقاد کیاگیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی، پروفیسرڈاکٹر محمد آصف ہزاروی(وزیر آباد)نے کہاکہ واقعہ کربلا ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا نام ہے حق و باطل کی پہچان کرانیوالے اس عظیم معرکے میں اسلام کی سر بلندی کیلئے نواسہ رسول امام عالی مقام حسین ابن علی نے قربانی کی وہ عظیم داستان رقم کی جس کی مثال آج تک نہیں ملتی حضرت امام حسینؓ نے اپنے خاندان اور اصحاب کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیا تاریخ گواہ ہے کہ اس واقعہ کے ذریعہ نواسہ رسول امام حسین ؓکا ہدف اس کے ماسوا اور کچھ نہیں تھا کہ اپنے اور اپنے بعد آنے والے معاشروں کی اصلاح فرمائیں ۔ اس موقع پرمفتی محمد تنویر حسین مجددی،مفتی محمدیاسین مجددی، علامہ شبیر حسین شبیری مجددی ،علامہ توقیر احمد مجددی الازہری، علامہ اشفاق احمد مجددی ،علامہ سید عرفان شاہ مجددی الازہری ، علامہ حافظ محمد حمزہ مجددی الازہری و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں