قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)اوور چارجنگ پر کمشنر گوجرانوالہ کا ایکشن ،مین حافظ آباد روڈ سے ٹول پلازہ بند کروادیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد روڈ تعمیر ہونے سے قبل ہی محکمہ ہائی وے نے حافظ آباد روڈ''چہل کلاں'' کے قریب عارضی ٹول پلازہ بنا رکھا تھا،جس پر اوور چارجنگ ٹیکس وصولی شروع کردی تھی،جس کی خبریں گزشتہ دنوں میڈیا پر شائع ہونے کے بعد کمشنر گوجرانولہ نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہائی وے کو غیر قانونی ٹول پلازہ بند کرنے کا حکم دیا۔
قلعہ دیدار سنگھ:اوور چارجنگ پر کمشنر گوجرانوالہ نے حافظ آباد روڈ سے ٹول پلازہ بند کرادیا
Jul 19, 2024