نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) شہدائے کربلا کی یاد میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کل 12 ماتمی جلوس نکالے گئے جو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے اے سی محمد نوید حیدر اور ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے رہے جلوسوں میں عزاداروں کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جلوس کے راستے میں شربت اور دودھ کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا حکومت پنجاب کی جانب سے عزاداران کیلئے شربت کی سبیلیں اور لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔