حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں عاشورہ محرم نہایت عقیدت و احترام اور امن و امان سے منایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد،ڈی پی او فیصل گلزار نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ہمراہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں یوم عاشور کے موقعہ پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جلوسوں کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقامی علماء کرام،امن کمیٹی کے اراکین،انجمن تاجران،میڈیا کے نمائندوں اور سوسائٹی کے دیگر سر کردہ افراد کی مشترکہ کوششوں سے عاشور ہ محرم امن و امان سے منایا گیا۔