حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور نوجوان مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی مرکز اہلسنت دربا رخطیب الاسلام کے باہر سالانہ شہادت حضرت سیدناامام حسین ؓ کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؓ اور آپکے جانثاران کی لازوال قربانی ہمیں اس بات کے درس دیتی ہے ہم اسلام اوروطن پاکستان کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کا قلع قمع کرڈالیں۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں کفر اور طاغوتی طاقتیں اسلام کیخلاف سینہ سپر ہیں ۔ ان حالات میں مسلمانان عالم کو کفرکی بڑھتی یلغار کو ملیا میٹ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہمیں حسینی فکر کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادارکرناچاہئے۔اجتماع سے صاحبزادہ سید عثمان شاہ نقوی، صاحبزادہ سید فاروق حیدر، مولانا محمد داؤد نتوی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔